جیسے مرضی چاہیں بولیں

پیغام رسانی کے ایک مختلف تجربے کو "ہیلو" کہیں۔ رازداری پر غیر متوقع توجہ ، ان تمام خصوصیات کے ساتھ مل کر جن کی آپ توقع کرتے ہیں۔


"میں ہر روز Signal استعمال کرتا ہوں۔"

Edward Snowden
راز افشانی کرنے والا اور پرائیویسی کا حامی

"I trust Signal because it’s well built, but more importantly, because of how it’s built: open source, peer reviewed, and funded entirely by grants and donations. A refreshing model for how critical services should be built."

Jack Dorsey
CEO of Twitter and Square

"Signal ہمارے پاس سب سے زیادہ وسیع اینکرپشن کا ہتھیار ہے۔ یہ مفت ہے اور اس کا ہر طرح سے جائزہ ہوگیا ہے۔ میں لوگوں کو روزانہ اسے استعمال کرنے کی ترغیب دیتا ہوں۔"

Laura Poitras
آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز اور صحافی

"میں اس ایپ کی سیکیورٹی اور افادیت دونوں سے پوری طرح متاثر ہوں۔ مرموز گفتگو کے لئے یہ میری اولین ترجیح ہے."

Bruce Schneier
بین الاقوامی شہرت یافتہ سیکیورٹی ٹیکنالوجسٹ

Signal کیوں استعمال کریں؟

یہ جاننے کے لئے نیچے دریافت کریں کہ Signal ایک سادہ ، طاقتور اور محفوظ میسنجر کیوں ہے

عدم تحفظ کے بغیر شیئر کریں

اسٹیٹ آف دی آرٹ end-to-end خفیہ کاری (اوپن سورس Signal پروٹوکول کے ذریعہ چلنے والا) آپ کی گفتگو کو محفوظ رکھتا ہے۔ ہم آپ کے پیغامات نہیں پڑھ سکتے ہیں یا آپ کی کالیں سن نہیں سکتے ہیں ، اور کوئی دوسرا بھی نہیں کرسکتا ہے۔ رازداری ایک اختیاری وضع نہیں ہے - یہ صرف اس طرح ہے جس طرح Signal کام کرتا ہے۔ ہر پیغام ، ہر کال ، ہر بار۔

کچھ بھی بولئے

متن ، صوتی پیغامات ، تصاویر ، ویڈیوز ، GIFs اور فائلیں مفت میں بانٹیں۔ Signal آپ کے فون کا ڈیٹا کنکشن استعمال کرتا ہے تاکہ آپ ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس کی فیسوں سے بچ سکیں۔

جیسے مرضی چاہیں بولیں

بغیر پیسے خرچ کئے ، ملک یا ملک سے باہر پیٹھے لوگوں سے واضح آواز اور بہترین نتائج کی حامل ویڈیو کال کریں۔

رازداری چسپاں کریں

خفیہ کردہ اسٹیکرز کے ساتھ اپنی گفتگو میں اظہار کی ایک نئی پرت شامل کریں۔ آپ اپنا اسٹیکر پیک بھی بنا اور بانٹ سکتے ہیں۔

گروپس کے ساتھ مل کر چلیں

گروپ چیٹس سے آپ کے خاندان ، دوستوں ، اور ساتھیوں سے جڑے رہنا آسان ہوجاتا ہے۔

کوئی اشتہار نہیں۔ کوئی ٹریکر نہیں۔ کوئی مذاق نہیں.

Signal میں کوئی اشتہارات ، کوئی وابستہ مارکیٹرز ، اور نہ ہی کوئی خوفناک ٹریکنگ ہے۔ لہذا ان لمحوں کو شیئر کرنے پر توجہ دیں جو آپ کے لئے اہم ہیں۔

سب کے لئے مفت رسائی

Signal ایک آزاد غیر منفعتی ہے۔ ہم کسی بڑی ٹیک کمپنیوں سے منسلک نہیں ہیں ، اور ہم کبھی بھی کسی کے ذریعہ حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔ آپ جیسے لوگوں کے تعاون اور تعاون سے ترقی کی تائید ہوتی ہے۔